’ایسا لگا منہ پر کوئی چیز لگی‘، کراچی ائیرپورٹ دھماکے میں زخمی ہونیوالے رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

Oct 07, 2024 | 13:10

کراچی ائیرپورٹ کے قریب اتوار کی رات ہونے والے دھماکے میں زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔کراچی ائیرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے۔اس حوالے سے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس نے دھماکے کا آنکھوں دیکھا حال بتایا۔زخمی ڈرائیور نے بتایا کہ میں اسی روڈ پر رکشہ چلا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا، ایسا لگا جیسے منہ پر کوئی چیز آکر لگی ہو اور ساتھ ہی آگ ہی آگ نظر آنے لگی، ایسا لگ رہا تھا جیسے اوپر سے کوئی چیز نیچے گِر رہی ہو ڈرائیور نے بتایا کہ میں بہت تیز بھاگا، اس وقت کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا، اس وقت اللہ نے ہمت دی، ظاہر نے انسان جب خوفزدہ ہو تو بھاگتا ہے، وہاں اور بھی بہت سے لوگ تھے جب دھماکا ہوا تو بہت ہی زوردار دباؤ کے ساتھ ہوا کا جھونکا آیا تھا۔جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں اور ایک مقامی شہری کی لاش لائی گئی دوسری جانب اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے بعد جناح اسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افرادکی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی باشندے کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

علاوہ ازیں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے

مزیدخبریں