سمندر کی تہہ میں موجود اربوں مالیت کے خزانے والا متنازع جہاز

ایک رپورٹ کے مطابق سمندر میں برد ہونے والے دنیا کے مہنگے جہاز میں16ارب پاؤنڈ مالیت کا نایاب خزانہ موجود ہے۔ہسپانوی جہاز سان جوز1708میں کولمبیا کے شہر کارٹیجینا جاتے ہوئے ڈوبنے سے قبل10برس تک سمندروں کی موجوں میں سفر کرتا رہا تھا،یہ جہاز ان دو جہازوں میں سے ایک تھا جن کو ہسپانوی خزانے کے بیڑے کا حصہ بننا تھا۔سان جوز کیساتھ اسکے آخری سفر پر تین ہسپانوی بحری جنگی جہاز اور 14 مرچنٹ جہاز تھے۔اتنے بڑے کاررواں کے ساتھ چلنے کے باوجود یہ جہاز300برس قبل ایک لڑائی کے دوران برطانوی بحری جنگی جہاز نے ڈبو دیا تھا۔ڈوبتے وقت ہسپانوی جہاز میں سونے، چاندی اور زمرد کا کارگو تھا جس کے متعلق خزانہ تلاش کرنے والے پیشہ وروں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس کی مالیت 16 ارب پاؤنڈز تک تھی۔خیال رہے کولمبیا، سپین، امریکا کی ایک کمپنی اور جنوبی امریکا کے مقامی لوگوں کے گروہ سب کے سب اس خزانے پر اپنا حق جتانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن