نمائندہ نوائے وقت (وقار عباسی ) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے پر خیبرپختونخوا ہاوس کو سر بمہر کردیا ہے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی نگرانی میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس) نے کے پی ہاوس کو سیل کیا ہے کے پی ہاوس کو سی ڈی اے مئی 2014 میں نوٹس جاری کیا تھا کہ کے پی ہاوس کی لیز 2006 میں ختم ہوچکی جبکہ کے پی ہاوس نقشہ منظور کروائے بغیر خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے کا بھی شوکاز اسی تاریخ میں جاری کیا گیا تھا گذشتہ روز سی ڈی اے انتظامیہ نے کے پی ہاوس کو جزوی طورپر سربمہر کردیا سیل کرنے کے اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی