کراچی: آئندہ ہفتے تک موسم شدید گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

Oct 07, 2024 | 17:10

ویب ڈیسک

شہر  قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع  ہے۔چیف میٹرولوجسٹ  سردار سرفراز کے مطابق  شہر کا موسم آئندہ ہفتے تک گرم اور خشک رہے گا  اور   درجہ حرارت میں 3 تا 4 ڈگری اضافہ ہوگا ۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 37 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔گرمی کی شدت موجودہ درجہ حرارت سے ایک  یا 2 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی ۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر سال کا   تیسرا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے. 15 اکتوبر تک موسم گرم رہے گا ۔اکتوبر کے وسط کے بعد امید ہے گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔ 
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہوگئی ہے.اس وقت شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے ۔

مزیدخبریں