پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی خبریں دو سال سے زیر گردش تھیں.جس کی تصدیق بالآخر آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ کے کلپ وائرل ہورہے ہیں. جس میں آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کی ہے۔ انٹرویو کے آغاز میں ہی احمد علی بٹ نے آغا علی کو "ہیپیلی ڈیوورس مین" کہہ کر پکارا. جس پر آغا علی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ "آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا" آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا. میں شکر گزار ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی۔ جب میں پانچ سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا. اس لیے میں سمجھ سکتا ہوں کہ بچہ ماں باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے.شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔آغا نے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے .لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔
آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
Oct 07, 2024 | 17:38