پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انھوں نے حلف کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست میں دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے جلسوں کیلئے سرکاری وسائل استعمال کیے. وزیراعلیٰ کا سیاسی مقاصد کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔درخواست میں کہا گیا وزیراعلیٰ کے پی نے لشکر کیساتھ وفاق پر چڑھائی کی جو تشویشناک ہے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں۔درخواست میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ لوگوں کا لشکر پنجاب لے جاتے ہیں اور قانون ہاتھ میں لیتے ہیں.استدعا ہے کہ وزیراعلیٰ نے حلف کی خلاف ورزی کی. آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے۔