شمالی وزیرستان :جام شہادت نوش کرنے والے شہداء سپرد خاک

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید (عمر: 43 سال، ساکن ضلع فیصل آباد)،  لانس نائیک محمد اللہ شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع خیبر)، لانس نائیک اختر زمان شہید (عمر:30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، لانس نائیک شاہد اللہ شہید(عمر: 29 سال، ساکن ضلع ٹانک) ، لانس نائیک یوسف علی شہید (عمر: 31 سال، ساکن ضلع اورکزئی) اور سپاہی جمیل احمد شہید ( عمر:26 سال، ساکن ضلع سوات) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں سینیئر حاضر سروس فوجی افسران ، فوجی جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو تقویت بخشتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن