وفاقی حکومت کا  جڑواں شہروں میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

Oct 07, 2024 | 19:24

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 سے 16 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے .جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا .جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں