اسرائیل کسی صورت قابل قبول نہیں:امیر جماعت اسلامی

Oct 07, 2024 | 19:39

ویب ڈیسک

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل نہیں. اسرائیل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں صرف فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیے. ہمیں فلسطین کی مدد کو بڑھنا چاہیے، زخمیوں کی دیکھ بال میں مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کا گروپ بنا کرکام کریں، پورے کیس کی ترجمانی کرنی چاہیے، ہمیں تمام اسلامی ممالک کے سربراہ  کا اجلاس بلانا چاہیے، ہمیں ان ممالک سے بھی بات کرنی چاہیے جواسرائیلی بربریت کیخلاف ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتے یہ ہی قائدا اعظم کی پوزیشن تھی. ہم اسرائیل کے ایک انچ کوبھی تسلیم نہیں کرتے نہ شرکا ایسی بات کریں۔حافظ نعیم نے کہا کہ اسلامک سمٹ کی بلائی جائے جس میں اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہان کو بھی بلائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بچوں، خواتین کو شہید کررہا ہے. خیموں پر حملے کررہا ہے، اقوام متحدہ باقی چیزوں پر ایکشن لیتی ہے فلسطین اورکشمیرکا مسئلہ حل نہیں کراتی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا نے ہمیں آج تک کیا دیاہے ہم آج بھی اس سے ڈرتے ہیں. وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج ہوسکتا ہے یہاں کہا جاتا ہے سفارتخانے کی طرف نہ جائیں، کہا جاتا ہےاحتجاج کے لیے سفارتخانے کی طرف نہ جائیں امریکا ناراض ہوتا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر بھی غورکرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں