چین: ہنگاموں کے بعد ارومچی کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو برطرف کردیا گیا

بیجنگ/ارومچی(آن لائن)چینی حکومت نے شورش زدہ علاقے ارومچی کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو برطرف کر دیا ہے۔ اور اس کی جگہ زوہیالن کو نامزد کردیا گیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نسلی فسادات میں ہلاکتوں کے بعد ارومچی میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں اور مارکیٹیں‘ سکول اور دیگر دفاتر کھل گئے ہیں۔ سنکیانگ میں سرنجوں کے ذریعہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو زہریلے مواد کے انجکشن لگانے کے واقعات پر قابو پا لیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن