انہوں نے سابق وزیراعظم اور اپنے والد رفیق حریری کے قتل کا الزام شام کے سرلگا کرغلطی کی۔ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری

سعد حریری نےسعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کورفیق حریری کےقتل کا مرتکب ٹھہرانے کا پس منظرمیں سیاست کارفرما تھی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اورشام کےدرمیان گہرے تعلقات ہیں اور یہ کہ ان کے والد کے قتل کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کو غلط شہادتوں کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔ انٹرویومیں سعد حریری نے کہا ایک حد تک ہم سےغلطیاں ہوئیں اورہم نے شہید وزیراعظم کے قتل کا الزام، شام پر لگایا ،یہ ایک سیاسی الزام تھا جس کا وجود اب مٹ چکا ہے۔ واضح رہےکہ رفیق حریری سنہ دوہزارپانچ میں بیروت میں ٹرک بم کے ایک بڑے دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن