پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی انتالیس ویں برسی،پاک فضائیہ کی جانب سے ان کی قبرپرپھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی گئی

Sep 07, 2010 | 09:27

سفیر یاؤ جنگ
پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید کے یوم شہادت کے موقع پر کراچی میں ان کی قبرپرایک سادہ تقریب ہوئی جس میں چیف آف ایئراسٹاف راؤ قمرسلمان کی جانب سے ایئروائس مارشل ، ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ ارشد قدوس نے شہید کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر، آفیسر کمانڈنگ ٹو اسکواڈرن تیموراقبال اور راشد منہاس کے اہل خانہ کے افراد بھی موجود تھے ۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس بیس اگست اُنیس سو اکہترکواپنی تیسری تنہا پرواز پر جارہے تھے کہ اُن کے انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسرمطیع الرحمان کاک پٹ میں داخل ہوگئے اور طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑ دیا، جس کے بعد راشد منہاس نے جہاز کو پاکستان کی حدود میں ہی زمین پر گراکر تباہ کردیا اورشہادت کا درجہ پایا ۔راشد منہاس شہید کی وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے اوراس عظیم کارنامے کے صلے میں انہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا ۔
مزیدخبریں