اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایک برس کے اندرفلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ طے پاسکتا ہے۔

نیتن یاہو کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس ارکان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیاکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے براہ راست اورتمام تنازعات پر مذاکرات اگر بغیر کسی تعطل اور تاخیرکے جاری رہے توایک سال کے اندر امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے ۔ فلسطین اسرائیل براہ راست مذاکرات کا اگلا دورچودہ ستمبر کو مصرمیں ہوگا جس میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن