تیز ہوا اوربارش کے باوجود پرستاروں کی بڑی تعداد کنسرٹ شروع ہونے سے قبل ہی اتاترک اولمپک سٹیڈیم استنبول کےباہرجمع ہو گئی ۔ پرستاراپنی خوشی اور مسرت کا اظہار مختلف انداز میں کر رہے تھے ۔ اس موقع پرایک مداح کا کہنا تھا کہ چاہےکتنی ہی بارش ہو وہ کنسرٹ کے اختتام تک وہیں رہیں گے۔ کنسرٹ شروع ہوا توسٹیڈیم میں ہرطرف موسیقی کےچاہنےوالے ہی دکھائی دے رہے تھے ۔ \\\"یو ٹو \\\" نےاپنے معروف گیت سنا کر ترکوں کی اس رات کو یاد گار بنا دیا ۔