کوہاٹ میں پولیس لائن کالونی میں بم دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

Sep 07, 2010 | 18:30

سفیر یاؤ جنگ
 پولیس لائن کالونی میں دھماکہ افطار سے چند منٹ بعد ہوا۔ دھماکے سے پولیس لائن کالونی کے پچیس سے زائد کوارٹر مسمار ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں بیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ساٹھ سے زائد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کار بم دھماکہ تھا جو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ اور اس میں دو سو کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب دھماکے سے بجلی کی مین سپلائی لائن کٹ گئی اور کوہاٹ شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث امدادی ٹیموں کو ریسکیو سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم بجلی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  تباہ ہونے والے کوارٹرز کے ملبے میں تاحال کئی افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں بجلی بحال ہونے کے بعد نکالا جا سکے گا۔ 
مزیدخبریں