ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اوراقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیرانجلینا جولی نے نوشہرہ میں متاثرین سیلاب کےکیمپ کا دورہ کیا ہے۔

Sep 07, 2010 | 19:35

سفیر یاؤ جنگ
اداکارہ انجلینا جولی کے دورے کا مقصد سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دنیا کی توجہ دلانا ہے تاکہ مزید امداد حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں  رسالپور ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین اور بچوں میں کپڑے اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ یہ صرف سیلاب نہیں ہے بلکہ نقصانات کی شدت بہت ذیادہ ہے اور صورتحال بہت خراب ہے۔ انجلینا جولی اس سے قبل دو ہزار پانچ میں آنے والے زلزلے کے موقع پر بھی پاکستان آچکی ہیں۔ پاکستان آنے سے قبل پر انجلینا جولی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خود اپنی طرف سے بھی ایک خطیر رقم عطیہ کی تھی اور دنیا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اپیل بھی کی تھی۔ سیلاب زدگان کے کیمپ کے دورے میں وزیراعظم کی مشیرعاصمہ ارباب عالم گیر بھی انجلینا جولی کے ہمراہ تھیں۔
مزیدخبریں