وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں بیس ہزارروپے نقد رقم کی تقسیم کا عمل عید سے قبل شروع ہوجائے گا

Sep 07, 2010 | 19:43

سفیر یاؤ جنگ
سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بات اسلام آباد میں آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس ابتدائی گرانٹ کا مقصد معمول کی زندگی شروع کرنے کے لئے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔  متاثرین میں نقد رقوم کی ادئیگی کیلئے وفاق اورصوبوں کی طرف سے مشترکہ طورپردس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اورجلد اس میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب میں فنڈزکی تقسیم میں شفافیت کو ہرصورت یقینی بنائیں گے ۔ اس موقع پراے پی این ایس نے سیلاب متاثرین، ریلیف اور بحالی کے لئے حکومتی اشتہارات کو مفت شائع کرنے کا اعلان کیا ۔
مزیدخبریں