سپریم کورٹ نے سانحہ سیالکوٹ کی سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کرکے آر پی او گوجرانوالہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مقتول بھائیوں اورمقتول بلال کی تفتیشی رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سانحہ سیالکوٹ کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم اے ایس آئی وارث علی نے بھی گرفتاری دیدی ہے، ایک ملزم شفیق عرف فوجی کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ملزمان نے خود ہی گرفتاری دی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ایران چلے گئے ہیں لیکن اگلے روز تمام ملزمان پیش ہوگئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آر پی او گوجرانوالہ مقتول بھائیوں اور مقتول محمد بلال سے متعلق تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کریں. آئندہ سماعت ستائیس ستمبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن