سابق عالمی نمبرایک روجرفیڈرر، سوڈرلنگ، ڈئیوکووچ، ووزنیاکی اور ویرا زونا ریوا نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Sep 07, 2010 | 20:17

سفیر یاؤ جنگ
امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری سال
کے چوتھے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل مرحلے میں سوئس
ٹینس سٹار روجرفیڈرر نے آسٹریا کے جرگن میلزر دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں چھ تین، سات چھ اور چھ تین سے شکست دے کر اگلےمرحلے
کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ دو گھنٹے اور تین منٹ تک جاری رہا۔
ادھر سویڈن کے روبن سوڈرلنگ نے سپین کے البرٹ مونٹانیز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔
سربیا کےنوواک ڈئیوکووچ نے امریکہ کے مارڈی فش کو چھ تین، چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنائی جبکہ فرانس کے گیل مونفلز نے ہم وطن رچرڈ گیسکے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
خواتین ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیاکی نے روس کی ماریا شراپووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے شکست دی۔
ادھر سلوواکیہ کی ڈومینکا چبلکووا نے روس کی سویتلانہ کوزنیٹسووا کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات چھ سے اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب روس کی ویرا زوناریوا نے جرمنی کی اینڈری پیٹکووچ کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔
مزیدخبریں