رشوت نہ دینے پر الفلاح تھیٹر بند کرنے کی مہم شروع کر دی گئی:ملک طارق کا الزام

لاہور (کلچرل رپورٹر) الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے الزام عائد کیا ہے کہ بناولٹ فنڈ کے سیکرٹری اور الفلاح بلڈنگ کے ایڈمنسٹریٹر نے رشوت نہ دینے پر ایک ڈرامہ پروڈیوسر کے ساتھ مل کر الفلاح تھیٹر بند کرانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا بناولٹ فنڈ کے سیکرٹری اور الفلاح بلڈنگ کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ملک طارق کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن