اگلے دوروز کے دوران کراچی سمیت سندھ،جنوبی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا انتہائی کم دباؤ سندھ میں داخل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی ۔سب سےزیادہ بارش مٹھی میں اکہترملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں ستر اور بہاولپور میں چھیالیس ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے چھتیس گھنٹے کے دوران زیریں سندھ میں شدید بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان اور تھل میں موسلادھار بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے اس لیے انتظامیہ الرٹ رہے ۔ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب ،بالائی پنجاب ،ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔منگل کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چوالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن