ذوالفقار مرزا نے جو کہا درست ہےچیف جسٹس نوٹس لے کر کارروائی کریں: اختر بٹ

پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن) اختر بٹ صدر مسلم لیگ (ن) فرانس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے جو بھی کہا ہے من و عن درست ہے۔ صدر زرداری اور کچھ نہیں کر سکتے تو رحمن ملک کو عہدے سے تو ہٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جب وزیر داخلہ تھے تو چپ تھے اسلئے سب کو قابل قبول بھی تھے لیکن جب انہوں نے سچ بولا تو ان کیلئے پیپلز پارٹی میں بھی جگہ نہیں رہی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اس حوالے سے نوٹس لیں اور کارروائی کریں کیونکہ عوام کو صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی سے کوئی بھی اچھائی کی امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماہ رمضان کے دوران دو سو نہیں بلکہ ایک ہزار سے زائد بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا ہے جسے چھپایا جا رہا ہے۔ جس کی ذمہ دار صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بھی ہے۔ ساری رسہ کشی پلاٹوں پر قبضے اور بھتہ وصولی کا ہے جس میں صرف غریب عوام قربان ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے متحدہ پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد متحدہ کی قیادت سپریم کورٹ میں اپنی پاک دامنی پیش کرے تو بہتر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن