لاہور (کلچرل رپورٹر) روزنامہ نوائے وقت، نیشن اور وقت نیوز کے زیراہتمام ورلڈ لٹریسی ڈے کے حوالے سے خصوصی نشست آج بدھ 7ستمبر کو دوپہر گیارہ بجے ایوان وقت میں ہو گی جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کریں گے۔ مقررین میں کرنل اکرام اللہ، آئمہ محمود اور صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم پنجاب شامل ہیں۔