جنگ ختم نہیں ہوئی، امریکہ کو طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنا ہوگی: ریان سی کروکر

Sep 07, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کابل (این این آئی) افغانستان میں امریکہ کے سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنا ہوگی۔ دوسری صورت میں اسے 11 ستمبر جیسے حملوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ریان سی کروکر نے کہا کہ جنگ ختم نہیں ہوئی۔ 9 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود جنگ جاری رکھنا ہوگی۔ ان کے مطابق القاعدہ سے تعلقات منقطع نہ کرنے کی وجہ سے طالبان بدستور خطرہ ہیں۔ امریکہ کو طویل جنگ جیتنے کیلئے سٹرٹیجک تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ریان سی کروکر نے کہا کہ افغانستان سے فوج جلد نکالنے سے طالبان اور القاعدہ مضبوط ہوں گے اور امریکہ کو 11 ستمبر سے پہلے جیسی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں 1600 امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں جبکہ 450 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں