ساہیوال کمشنری کے مسائل

مکرمی! آپکے مو¿ قر اخبار کی وساطت سے حکومت پنجاب کو چند ایک گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ ساہیوال کمشنری کے عوام کو فائدہ ہوسکے۔ سکینڈری بورڈ ساہیوال کا قیام بلاشبہ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔گورنمنٹ کالج ساہیوال کو یونیورسٹی کا درجہ دیکر اسکا نام ” ساہیوال یونیورسٹی“ رکھاجائے۔ اوکاڑہ بہت بڑا ضلع ہے اسلئے دیپالپور کو الگ ضلع کی حیثیت سے فوری طورپر دی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل اپنے علاقہ میں حل ہوں کم از کم ایک دانش سکول قائم کردیا جائے اور ایک آشیانہ سکیم فوری طورپر بنائی جائے ۔دیپالپور اور رینالہ خورد کے کالجوں کو BA/BSC جماعتوں کیلئے مکمل سٹاف مہیا کیاجائے۔DHQ NO.1 اوکاڑہ شہر ہسپتال میں میڈیکل سٹاف کی کمی ہے۔کم از کم 17 سے 19ڈاکٹر حضرات فوری تعینات کئے جائیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔ اوکاڑہ میں امراض قلب کا ہسپتال بن چکا ہے اسکا سٹاف مہیا کیاجائے اور اسکا ایم ایس الگ ہونا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ! وزیراعلیٰ پنجاب کو ہمت دے کہ وہ اس علاقہ کی جانب بھی توجہ فرمائیں اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ آمین( زاہد حسین زاہد اوکاڑہ، کارکن استحکام پاکستان0322-7009114)

ای پیپر دی نیشن