گزشتہ رات پاکستان رینجرز سندھ نے کوٹ سبزل میں چیکنگ کے دوران ایک بس کو پکڑا جس میں تخریب کاری کے لیے لایاجانے والا پچاس کلوہائی گریڈ دھماکہ خیز مواد پکڑلیا۔ جسکو تین سو اٹھانوے سلیب میں تیارکرکے لایا جارہا تھا جبکہ اس میں ایک ہزار نوسو ڈیٹونیٹرز بھی شامل ہیں جنہیں رینجرز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ رینجرز کے مطابق سرگودھا سے کراچی کیلئے بک کرائی گئی بس میں پانچ افراد سوار تھے۔ رینجرز نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت پانچوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔ ملزمان کو تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہاہے
پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گری کے لئے لایاجانے والا دھماکہ خیز مواد اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹرز پکڑلئے۔
Sep 07, 2012 | 12:25