سندھ میں جاری ہونیوالا نیا آرڈیننس ایک سوچوراسی صفحات پرمشتمل ہےجبکہ اس آرڈیننس کا نام سندھ پیپلزمیٹروپولیٹن کارپوریشن آرڈیننس دوہزاربارہ ہےاس آرڈینس کےمطابق سندھ کےپانچ شہروں کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،لاڑکانہ اورسکھرمیںمیٹروپولیٹین کارپوریشن ہوں گی جبکہ سندھ کےباقی اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل کام کریں گی۔نیا بلدیاتی آرڈیننس فوری نافذالعمل ہوگا۔نئےبلدیاتی آرڈیننس جاری ہونےکےبعد گورنرہاوس میں میڈیا سےگفتگومیں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کیلئےبہترین نظام لائےہیں اوراس نظام سےشہری اوردیہی علاقوں کےلوگوں کوقریب لانےمیں مدد ملےگی۔اس نظام میں بہترچیزیں متعارف کرائی گئی ہیں جس سےمخالفین کیجانب سےکی جانےوالی قیاس آرائیاں دم توڑگئیں۔ اس موقع پرموجود ایم کیوایم رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا بلدیاتی نظام ہےجوجمہوری حکومت نےبنایااورپاکستان کی تاریخ میں یہ کریڈٹ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کےحصےمیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام پرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں گزشتہ پانچ روزسےمذاکرات جاری تھے۔
ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں طویل مشاورت کےبعد گورنرسندھ اوروزیراعلی سندھ نےنئےبلدیاتی آرڈیننس پردستخط کردیئے۔
Sep 07, 2012 | 12:38