درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر میں منعقد ہونےوالےسپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں امیدوار ذاتی مفاد کےلیےحصہ لیتے ہیں جسکی
پرکروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیدوارکامیاب ہوکربار کی خدمت کرنےکے بجائے
ذاتی مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ درخواست میں عدالت سےاستدعا کی گئی ہےکہ انتخابات میں امیدوار کیلئے تین لاکھ روپےتک خرچ کرنے کی حد مقرر کی
جائے۔ عدالت سےاستدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو تین لاکھ سے زائد خرچ نہ کرنے کے احکامات جاری کرنے سمیت پرتعیش دعوتوں پر پابندی عائد کی جائے۔