چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی زلزلے کے نتیجے میں تینتالیس افراد ہلاک اورچالیس ہزار مکانات تباہ ہوگئے،قدرتی آفت کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،پے درپے زلزلےکے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں،چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ زلزلے کا بڑا جھٹکامقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے آیا،جو کہ چودہ کلومیٹر گہرائی میں تھا
چین کے جنوب مغربی علاقے میں پانچ اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے سے تینتالیس افراد ہلاک جبکہ چالیس ہزار مکانات تباہ ہوگئے
Sep 07, 2012 | 21:26