وہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ بھارت کے ساتھ سیریز کو ممکن بنانے کیلئے رواں ماہ کے وسط میں دبئیمیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل سے ملاقات کریں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 16 تا 17 ستمبر تک دبئی میں ہو گا۔ توقع ہے اس دوران دونوں عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہو گی۔