لاہور(سپورٹس رپورٹر) رخسانہ ارشد ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میںکھیلا گیا نمائشی میچ میں عزیز بھٹی شہید الیون نے سرور شہید الیون کو ایک گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ جبکہ جونیئر ٹیم کے کوچ اور سابق اولمپئن دانش کلیم اور ریحان بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ریحان بٹ نے جیتنے والی ٹیم کی کھلاڑیوں میں ٹرافی اور گفٹ پیک تقسیم کئے۔
عزیزبھٹی شہید الیون نے ہاکی میچ جیت لیا
Sep 07, 2013