لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانا ملک بھر کے علماءاور خصوصاً علامہ شاہ احمد نورانی صدیقیؒ کا زندہ جاوید کارنامہ ہے قادیانی رسول اللہﷺ کی ختم نبوت کے منکر اور اسلام کے غدار ہیںجمعیت علماءپاکستان کی اپیل پر پورے ملک کی مساجد میں خطباءنے عقیدئہ ختم نبوت پر گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قادیانی آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر ،علامہ قاری محمد زوار بہادر، صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی، مفتی ہدایت اللہ پسروری، علامہ محمد اقبال اظہری، پروفیسر جاوید اعوان، علامہ نور احمد سیال سعیدی، پیر سید عاشق حسین بخاری، ڈاکٹر جاوید اختر، حافظ نصیر احمد نورانی، مولانا محمد سلیم اعوان، مفتی تصدق حسین، قاری منظور احمد جماعتی، قاری خلیل احمد مہروی، پیر غلام رسول نقشبندی، قاری عبدالرحمن نورانی اور دیگر نے اپنے خطبات جمعتہ المبارک میں کیا۔ ان علما ءاکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو فوج کے کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے کیونکہ قادیانی جہاد کو حرام کہتے ہیں۔