بوسنیائی (اے ایف پی) ڈچ سپریم کورٹ نے 1995ءکو سربرینیکا میں اقوام متحدہ کے کمپاﺅنڈ سے بیدخل کئے جانیوالے 3 بوسنیائی مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار ہالینڈ حکومت کو قرار دیا ہے۔ جج فلورس بیکلز نے کہا ہے کہ ملکوں کیلئے یہ ناقابل قبول ہے کہ وہ اپنے سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں فیصلہ نہ کرسکے۔ فیصلہ سنائے جانے پر مقتولین کے لواحقین کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ ایک دوسرے سے گلے ملتے رہے۔ کیس کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کے انٹرپریٹر جن کے بھائی والد اور والدہ کو ڈچ امن اہلکاروں کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر سے نکالے جانے کے بعد سرب فورسز نے قتل کر دیا تھا، کو حکومت سے معاوضہ طلب کرنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔