10 سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر لوگ سراپا احتجاج، شیخوپورہ میں مظاہرہ

10 سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر لوگ سراپا احتجاج، شیخوپورہ میں مظاہرہ

لاہور+ شیخوپورہ (آن لائن+ نامہ نگار) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ شہروں اور دیہات میں 10سے 16گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ پر لوگ سراپا احتجاج بنے رہے جبکہ شیخوپورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سینکڑوں افراد نے احتجاجی جلوس نکالا۔ گذشتہ روز شارٹ فال 3200 میگاواٹ رہا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13350میگاواٹ جبکہ طلب 16550میگاواٹ ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں اور دیہات میں یکساں 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف عملاً صورتحال برعکس ہے لاہور سمیت چھوٹے شہروں اور دیہات میں اضا فی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لاہور میں خصوصاً سسٹم اوور لوڈڈ ہونے کی وجہ سے ٹرپنگ کہیں زیادہ ہو رہی ہے۔ صارفین کا گرمی اور حبس میں برا حال ہے۔ ادھر شیخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں میں صارفین کے احتجاج کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ 14تا 16گھنٹے ہو رہی ہے جبکہ ٹرانسفارمر جل جانے کی بناءپر جنڈیالہ روڈ کی آبادی رسول نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے احتجاجی جلوس نکالا جہاں وہ واپڈا آفس پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گیا جہاں مظاہرین نے سخت نعرہ بازی کی۔
لوڈ شیڈنگ / لوگ سراپا احتجاج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...