پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی فرائض سے غفلت پر ای ڈی اوہیلتھ سیالکوٹ معطل

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی، فرائض سے غفلت برتنے پر ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سات نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں چار کا تعلق لاہور اور تین کا راولپنڈی سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے اقدامات میں غفلت برتنے پر ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ضیاالحسن کو معطل کر دیا ہے۔ جبکہ  ڈائریکٹر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر پرویز نذیر تارڑ  کو ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ کا ایڈیشنل  چارج دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، حکومت تو اس سے بچائو کے لئے اقدامات کر رہی ہے مگر شہری بھی ڈینگی سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن