ڈیرہ اسماعیل خان: سینئر صحافی کے بھائی کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ثناء نیوز) سینئر صحافی اور ’’ثنا نیوز‘‘ کے چیف رپورٹر اکرم عابد قریشی، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد شفیق کے بھائی محمد خلیل کو نامعلوم ملزم نے محلہ کاتریانوالہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ سابق صدر آصف زرداری، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق‘ لیاقت بلوچ ‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا۔ تھانہ سٹی کی حدود میں 28 سالہ محمد خلیل کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
صحافی بھائی قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...