حکومت اور تحریک انصاف کے خفیہ مقام پر مذاکرات، وزیراعظم کے استعفے پر لچک آج بھی بات چیت ہو گی: ذرائع

اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں میں خفیہ مقام پر مذاکرات شروع ہو گئے جس میں انتخابی اصلاحات سمیت حکومتی تجاویز اور تحریک انصاف کے مطالبات پر بات چیت کے بعد تحریری شکل دی جائیگی۔ تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین جبکہ حکومتی کمیٹی کے اسحاق ڈار اور زاہد حامد خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ براہ راست مذاکرات میں حکومتی ٹیم میں پرویز رشید، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ جبکہ تحریک انصاف کی ٹیم میں پرویز خٹک، اسد عمر، عارف علوی اور شفقت محمود شامل ہیں۔ ذرائع نے نیشن کو بتایا کہ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفے پر تحریک انصاف نے کچھ لچک دکھائی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ انکے دیگر مطالبات کو تحریری شکل دیکر مکمل طور پر تسلیم کیا جائے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں میں تحقیقاتی کمشن کی مدت اور طریقہ کار پر بھی اختلاف تھا۔ ادھر سیاسی جرگہ کے ایک اہم رکن نے کہا ہے کہ دونوں میں سے ایک فریق بھی انا کو مسئلہ نہ بنائے تو مسئلہ حل ہوجائیگا تاہم ناکامی کی صورت میں ہم تمام بات عوام کے سامنے رکھ دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کو جواب دینے کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی تجاویز پر غور جاری ہے۔ حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...