گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پہلی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس ہوئی جس میں تمام چیمبرز کے صدور نے مشترکہ طور پرایک قرارد داد منظور کی ۔صدر گوجرانوالہ چیمبر شیخ نعمان صلاح الدین نے قرارداد میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کا ایجنڈا معیشت اور معاشی بحالی ہے ۔کانفرنس میں کراچی چیمبر کے صدر عبداللہ ذکی ،لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور ،اسلام آباد چیمبر کے صدر شعبان خالد ،راولپنڈی چیمبر کے صدر شمائل دائود آرائیں ،فیصل آباد چیمبر کے صدر انجینئر سہیل بن راشد ،سیالکوٹ چیمبر کے صدر ڈاکٹر سرفراز بشیر ، گجرات چیمبر کے صدر طارق بلال ملک ،ملتان چیمبر کے صدر خواجہ محمد عثمان ،خیبرپی کے چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری ،سرگودھا چیمبر کے صدر زاہدسعید ،جھنگ چیمبر کے صدر حاجی ذوالفقار علی انصاری ،جہلم چیمبر کے صدر ظہیر مغل ،ساہیوال چیمبر کے صدر ارشد حسین ،مردان چیمبر کے صدظاہر شاہ ،شیخوپورہ چیمبر کے صدر میاں فاروق احمد ‘ وفاقی وزیر برائے کامرس انجینئر خرم دستگیر ،شاہد حسین اسد ممبران لینڈ ریونیو نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ دھرنا برادران کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے کنٹرینرز رک گئے ایکسپورٹ آرڈر کینسل ہو گئے جس سے انہیںکروڑوں مالیت کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔ٹیکسوں کی بھر مار نے بزنس کمیونٹی کا کاروبار کرنا محال کر دیا لہٰذ ا ٹیکس گزاروں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھا یا جائے ۔
ایجنڈا معیشت کی بحالی ہے، ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے: آل پاکستان چیمبر ز کانفرنس
Sep 07, 2014