لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشن گیمز کی تیاریوں کے لئے جنوبی کوریا میں پریکٹس میچ کھیلنے کے لئے میزبان ملک کی ہاکی فیڈریشن سے امیدیں باندھ لیں۔پی ایچ ایف حکام نے اس سلسلہ میں دو آپشنز پر کام کیا ہے۔ ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ دوسرے پول میں شامل ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچیز کھیلے جائے اگر یہ ممکن نہ ہوا تو پھر جنوبی کوریا سے درخواست کی جائے گی کہ وہ پاکستان کے لئے پریکٹس میچیز کا بندوبست کرے۔ اس ضمن میں پی ایچ ایف حکام کی جنوبی کوریا کی ہاکی فیڈریشن کے ذمہ دار عہدیداروں سے بات چیت ہوئی ہے اور انہیں باضابطہ درخواست بذیعہ ای میل بھی کر دگی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی طرف سے ای میل کا جواب آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ پی ایچ ایف اگر اس کوشش میں کامیاب رہتی ہے تو پھر پاکستان ہاکی ٹیم 10 یا 11ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوجائے گی۔