اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ وطن پر جان قربان کرنے والوں کی یاد میں شرکاءکی آنکھیں نم ہو گئیں ان میں فوجی، شہداءکے لواحقین شامل تھے۔ جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خصوصی تقریب میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔ جس میں پاک فوج کے جوانوں کے جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی پر قابو پانے کے مناظر دکھائے گئے۔ آرمی چیف کے ساتھ چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ جبکہ ان کے بعد وفاقی وزیر دفاع اور دیگر وزراءبیٹھے۔ فوج کے سابق سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں قومی ٹیم کے سٹار کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ سابق کپتان وسیم اکرم‘ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم‘ احمد شہزاد‘ ون ڈے کپتان اظہر علی اور شعیب ملک سمیت دیگر کرکٹرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے شرکت نہیں کی۔
فلم/ شرکت