بیجنگ (آئی این پی) پاکستان اور چین کی ائر فورسز نے بیجنگ میں مشترکہ تربیتی مشقوں ”شاہین فور“ کا آغاز کر دیا۔ چینی ائر فورس کے ترجمان شین جنکے نے کہا چین کے لڑاکا طیارے، بمباری کرنے والے اور فوری وارننگ کے طیارے اور پاکستان کی جانب سے لڑاکا اور فوری وارننگ کے طیارے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ مشقیں کب تک جاری رہیں گی۔ شین جنکے نے کہا یہ مشقیں دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان فوجی تبادلوں کے پروگرام کا حصہ ہیں چینی ائر فورس مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ واضح رہے اس سلسلے کی پہلی مشق مارچ 2011 کو پاکستان، دوسری چینی مغربی صوبے ژن جیانگ میں ستمبر 2013ءاور تیسری گذشتہ سال مئی میں پاکستان میں ہوئی تھی۔
چینی / ائر فورس مشقیں