فرسٹ ایف ایف سی رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ مینز اور ویمن ٹائٹل واپڈا نے جیت لئے

Sep 07, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فرسٹ ایف ایف سی رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں واپڈا کے عقیل خان نے مینز سنگل جبکہ واپڈا ہی کی اُشناسہیل نے ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ مینز سنگل فائنل میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا ہی سے تعلق رکھنے والے یاسر خان کو 6-3 ،3-6 اور 7-5 سے شکست دی۔ویمن سنگل فائل میں واپڈا کی اُشناسہیل نے اسلام آباد کی سارہ محبوب کو 1-6 ،6-2اور 6-0 سے زیر کیا۔ جبکہ مینز ڈبل فائنل میںعقیل خان ( واپڈا) اور عابد علی اکبر ( اسلام آباد) پر مشتمل جوڑی نے یاسر خان اور ہیرا عاشق ( واپڈا) کی جوڑی کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا دیا۔

مزیدخبریں