لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساندہ کے علاقہ میں آئے روز جھگڑوں پر خاوند نے بھائی اور بھابھی کیساتھ ملکر بیوی کو آگ لگا دی جس سے وہ بری جھلس گئی۔ خاتون کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اسکے خاوند، دیور اور دیورانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ساندہ کے علاقہ بلال کالونی کے رہائشی اشرف کا جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائی غلام مصطفی سے جھگڑا چل رہا تھا کچھ ماہ قبل دونوں بھائیوں میں صلح ہوگئی تاہم اشرف کی بیوی آسیہ صلح پر راضی نہیں تھی اور اشرف سے صلح کرنے پر جھگڑا کرتی رہی جس پر اشرف نے اپنے بھائی غلام مصطفی اور بھابھی شہناز سے ملکر بیوی آسیہ کو آگ لگا دی۔
بیوی/ آگ
ساندہ: گھریلو جھگڑے پر بھائی اور بھابھی کے ساتھ ملکر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
Sep 07, 2015