بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا,آ زاد کشمیرکےکیلرسیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کابھرپور جواب

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیرکے ضلع باغ کے سیکٹرکیلر پر گزشتہ شب بلااشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ کا سلسلہ رات گیارہ بجے شروع ہوا جو رات دوبجے تک جاری رہا۔صبح نو بجے دوبارہ فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمنوں کی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت گزشتہ چند ماہ سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کررہا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن