علی پورفراش گا¶ں کے گھمبیر مسائل

مکرمی! وزیراعظم ہا¶س اسلام آباد سے قریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع فراش کی قدیمی بستی کے مکینوں کو حفظان صحت کے ضمن میں گھمبیر مسائل کا سامنا ہے۔ 2013ءکے عام انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو فراش گا¶ں سے سب سے زیادہ ووٹ پڑے تھے۔ چنانچہ اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل حل کرانے کے وعدے وعید بھی ہوئے تھے لیکن گزشتہ تین سالوں کے دوران ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا ۔ حال ہی میں یونین کونسلوں کے انتخابات ہوئے لیکن منتخب ہونے والے ارکان کے پاس مسائل حل کرنے کے لئے اختیارات ہیں نہ بجٹ۔ اس وقت گھمبیر مسئلہ گھروں کا کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظام کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر گلیوں میں کوڑا ڈمپ کرنے پرمجبور ہیں۔ اس طرح کئی موزی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ روزانہ کا کوڑا اٹھانے اور اس کے اتلاف کی ذمہ داری بنیادی طور پر مقامی یونین کونسل کی ہے جو شاید خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ہمارے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے گزارش ہے کہ اپنے حلقہ نیابت کی لاج رکھتے ہوئے وہ فراش گا¶ں کے متذکرہ فوری حل طلب مسائل کے حل کے لئے عملی اقدام اٹھائیں۔ طفل تسلیوں سے اب کام نہیں چلے گا۔(شرافت ضیاءعلی پور فراش اسلام آباد)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...