کوئٹہ (بیورو رپورٹ) فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مشتبہ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ہسپتال ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق مشتبہ مریض لال محمد کو کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں زیرعلاج کانگو کا مریض داد محمد کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت‘ لائیوسٹاک اور انتظامیہ کی مدد سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کانگو وائرس پر قابو پایا گیا ہے۔ شہری بلاخوف قربانی کے جانور کی خریداری کریں‘ تاہم اس دوران احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کر لیں۔