لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز سلوک روکا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ نوٹس لے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے درجنوں کشمیری جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، دنیا کے دیگر شہریوں کی طرح کشمیری بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز سلوک روکا جانا چاہیے۔