مزار قائد پر تقریب‘ رسالپور اکیڈمی کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم دفاع ِپاکستان کے موقع پر بانی وطن قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالئے ہیں،گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مزار قائد پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اورقومی ترانے کی گونج سے قومی جذبہ جگایا، اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرآفیسر کمانڈنگ رسالپور ائیروائس مارشل عمران خالد تھے، جنہوں نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائیروائس مارشل عمران خالد نے 1965 کے جذبے کو ایک بار پھر دہرایا اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادینے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں پاکستان ائیرفورس اکیڈمی رسالپور کے 98کیڈٹس نے حصہ لیا جس میں6 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے.سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔
گارڈز فرائض

ای پیپر دی نیشن