قتل کے الزام میں سزائے موت پانیوالا ہائیکورٹ سے بری، فیصلے موجود ہیں پرانی دشمنی میں شہادتوں کو قابل اعتبار نہیں کہا جا سکتا: وکیل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ سنتے ہی مجرم کے لواحقین خوشی سے نڈھال ہو گئے۔ دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے مجرم شہرا کی اپیل پر سماعت کی۔ مجرم کے وکیل عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2007ء میں مجرم شہرا کو شکرا پہلوان کے قتل میں موت کی سزا سنائی، اس قتل میں ٹرائل کورٹ پہلے ہی تین ملزموں ناصر، شفقت اور اشرف کو ناکافی شہادتوں پر بری کر چکی ہے۔ فریقین میں پرانی دشمنی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں کہ پرانی دشمنی میں قتل کے دوران شہادتوں کو قابل اعتماد نہیں کہا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن