’’1965ء میں جوانوں نے جان کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی‘‘

Sep 07, 2016

لاہور(کلچرل رپورٹر) شوبزسے وابستہ فنکاروں نے 1965ء کی جنگ کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کرملک کی حفاظت کی ۔اداکارمعمررانا کاکہناتھاکہ پاک فوج آج بھی حالت جنگ میں ہے ۔ آپریشن ضرب عضب میںمتعددفوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 1965ء کی جنگ فوجی جوانوں کی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ گلوکارعارف لوہا کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ اپنے وطن سے پیارکیا ۔میں 1965ء کی جنگ میں شہیدہونے والے فوجی جوانوں سلیوٹ پیش کرتاہوں۔اداکارغلام محی الدین کا کہنا تھا کہ بلاشبہ پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتاجنہوں نے 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کرکے وطن عزیزکی حفاظت کی۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی فنکار بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

مزیدخبریں